Subscribe Us

Wednesday, February 15, 2023

ارکان پارلیمنٹ کا ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو دینےکا اعلان

                                                    

ارکان پارلیمنٹ کا ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو دینےکا اعلان




اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ متاثرین کودینےکی رولنگ دی جس پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے اسپیکر کو تنخواہ نہ دینے کا اعلان کی


اسلام آباد ( 14 فروری 2022ء) ارکان پارلیمنٹ نے ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو دینےکا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ متاثرین کودینےکی رولنگ دی جس پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے اسپیکر کو تنخواہ نہ دینے کا اعلان کیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ متاثرین دینے کا اعلان کیا۔

مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ مجھے اعتماد نہیں، اپنی تنخواہ اپنی جماعت کی فلاحی تنظیم کو دوں گا۔ اس پر اسپیکر نے دوبارہ رولنگ دی کہ مولانا عبدالاکبرچترالی کے سوا تمام ارکان نے اپنی تنخواہ رضاکارانہ طور پر دینے کا اعلان کیا ہے لہٰذا ان کے سوا سب کی ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ و شام کے فنڈز میں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا رواں ہفتے ترکیہ کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم دورہ ترکیہ میں صدر طیب اردگان سے زلزلے کی تباہی اورجانی مالی نقصان پر اظہار افسوس کریں گے۔اے آروائی نیوز کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف رواں ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف دورہ ترکیہ میں صدر طیب اردگان سے زلزلہ کے نقصان پر اظہار افسوس اور ہمدردی کا اظہار بھی کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 37 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر قہرمان ماراش میں زلزلے کے 183 گھنٹوں بعد 10 سالہ بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ ترکیہ کے بعض متاثرہ علاقوں میں پانی کی قلت، صحت و صفائی کے مسائل پیدا ہونے سے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ کئی شہریوں کو جلدی بیماریاں اور ڈائریا کی شکایات ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں زلزلے سے 84 ارب ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی ترکیہ کے دیہی علاقوں میں زلزلہ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ ان علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان دیہات میں زلزلہ کے مرکز سے تقریبا 100 کلومیٹر دور بولات گائوں بھی شامل ہے جو تقریبا مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بولات ایک گائوں ہے جو زلزلے کے مرکز سے تقریبا 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ اس کے باوجود یہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ اس کے بیشتر مکین بے گھر ہو گئے ہیں۔ اب متعدد خاندان ایک خیمے میں مکین ہیں ۔ دیگر اپنی گاڑیوں میں سو رہے ہیں ۔ افراد منفی 20 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت میں بے گھر ہوکر خیموں اور گاڑیوں میں پڑے ہیں۔اس گائوں میں زلزلے سے صرف تین اموات ریکارڈ کی گئی ہیں لیکن بڑی تعداد میں مویشیوں کی موت ہوئی اور بچ جانے والے مکینوں کو بیماریوں نے آلیا ہے۔ مزید بیماریاں پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔


https://reviewstask1.blogspot.com/

No comments:

Post a Comment