Subscribe Us

Wednesday, January 11, 2023

پی ٹی آئی اور اتحادیوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت ثابت کر دی


 پی ٹی آئی اور اتحادیوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت ثابت کر دی

پی پی اور( ن) لیگ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپنے 20 غیر حاضر اراکین کی خبر لیں، پنجاب میں انتشار پھیلانے کیلئے    کرمنل منسٹر یہاں بیٹھے ہوئے ہیں،مسرت جمشید چیمہ

10 جنوری2023ئ ) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتشار پھیلانے کیلئے کرمنل منسٹر یہاں بیٹھے ہوئے ہیں، اپنا کام کرنے کی بجائے کبھی چوہدری شجاعت کے گھر اور کبھی پنجاب اسمبلی آجاتے ہیں،انہیں بھی پتہ ہے کہ کھوٹے سکے انکا ساتھ دینے والے نہیں ہیں، کوئی بھی اس ملک دشمن اور ہارے ہوئے ٹولے کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہے، عوام کسی کو بھی اپنے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دے گی،پنجاب کی سیاست میں سب سے غیر متعلقہ شخصیت زرداری ہے، پنجاب کی سیاست میں آصف زرداری نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں، زرداری صرف کمپنی کی مشہوری کیلئے ایک سستا اشتہار ہے، پی ڈی ایم والے بریف کیس لیکر کبھی یہاں اور کبھی وہاں ٹکریں مار رہے ہیں،شیطان کی آنت جیسی طویل وفاقی کابینہ اپنے کام سے ہٹ کر دوسرے کاموں میں مصروف ہے۔


پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیموں کے ٹولے نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کررکھا ہے۔ ایک بلاول ننھا منھا سا مارچ لیکر نکلا اور ایک خاتون نے اپنے کزن کو لیکر گوجرانولہ تک ناکام مارچ کیا اس وقت روٹی 10 روپے کی تھی اور اب 35 روپے کی ہے۔ پی ڈی ایم نے ملک ٹھیکے پر لیا تو ضرور تھا مگر عوام نے ٹھیکہ دینے سے انکار کیا تھا۔

صبح امپورٹڈ حکومت خوشخبری دے رہی تھی کہ ہمیں بھیک مل گئی۔ یہ پیسہ سود سمیت لوٹانا بھی پڑے گا۔ قبل ازیں مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ?پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی عددی اکثریت اور نمبرز ثابت کر دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کا بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے۔ پنجاب میں ہمارے اتحاد کیخلاف پراپیگنڈہ سراسر بے بنیاد ہے۔

حمزہ شہباز کا ہارس ٹریڈنگ سے وزیر اعلیٰ بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 167 اراکین میں سے ن لیگ اور پی پی کے ممبران کی حاضری 147 تھی۔ ن لیگ کے 145 ممبران اور پیپلز پارٹی کے 7 میں سے صرف 2 ممبران اجلاس میں شریک ہوئے۔ ن لیگ ممبران ناراض ہیں کیونکہ شریف خاندان سب کچھ اپنے گھر لے جاتا ہے۔ زرداری دوسری جماعتوں کے ممبران خریدنے پر توجہ مبذول کرنے کی بجائے اپنے ممبران کی وفاداریوں کا تحفظ کریں۔

اقتدار کا خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس پنجاب اسمبلی میں نمبر ہی پورے نہیں۔ اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کریں گے۔ حمزہ شہباز ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ کے منصب پر بیٹھنے کیلئے پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہیہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کی آفر سن کر ہی حمزہ شہباز پاکستان آتے ہیں ورنہ وہ ملک سے باہر رہنا ہی پسند کر تے ہیں۔

https://reviewstask1.blogspot.com/

No comments:

Post a Comment